• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں مزدوروں نے پہاڑوں کے بیچ سے سرنگ نکال دی


سچ ہی کہتے ہیں کہ محنت اور لگن سچی ہو تو انسان کسی بھی ناممکن کام کو ممکن بناسکتا ہے۔

چین کے قصبے Guoliang میں واقع ایک سرنگ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین سرنگوں میں کیاجاتا ہے۔

Taihangپہاڑوں کے بیچ سے نکالی گئی یہ سرنگ حکومت نے نہیں بلکہ وہاں رہنے والے 13مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائی تھی تاکہ لوگوں کی آمد و رفت آسان بنائی جاسکے۔

21کلو میٹر لمبی یہ Guoliangنامی یہ سرنگ 5سال کے عرصے میں ہاتھوں سے بنائی گئی تھی جس کیلئے 4ہزار ہتھوڑے اور 12ٹن اسٹیل بار استعمال کیے گئے تھے۔

تازہ ترین