• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ساکر اسٹار ٹورنامنٹ کی تشہری مہم کے سلسلے میں اسپینش ڈیفنڈر کارلوس پیول نے کراچی میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی، اس سے پہلے جنگ گروپ اور ورلڈ ساکر اسٹارز گروپس کے درمیان آفیشل دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

اسپین کے لیجنڈی فٹبالر کارلوس پیول پاکستان پہنچے تو ان کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی،کارلوس ورلڈ سوکر ز اسٹارز کے میچز کی تشہیری مہم کیلئے کراچی آئے ہیں،سب سے پہلے انہوں نے کراچی کی مشہور بریانی کے مزے لئے۔

پھر جنگ گروپ نے ورلڈ سوکر اسٹارز گروپس کے ساتھ معاہدہ کیا جس میں بلڈز گروپ کے احسن ادریس ، ٹچ اسکائی گروپ کے احمر کنور اور ٹرانس گروپ کے راؤ عمر کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے، معاہدے کے تحت جنگ گروپ ورلڈ سوکر اسٹارز کا آفیشل میڈیا پارٹنر ہوگا۔

جنگ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ پریزینڈنٹ ریوینیو جنگ گروپ اینڈ جیوٹی وی نیٹ ورک سرمد علی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ فٹبال کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ہے۔

اس کے بعد کراچی کے شاپنگ مال میں اسپینش فٹبالر نے مداحوں سے ملاقات کی، اس موقع اُن کے مداحوں کی خوشی دیدنی تھی۔

ورلڈ سوکر اسٹارز اگلے ماہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تازہ ترین