• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مسلم کمیونٹی سے تعزیت

سانحہ کرائسٹ چرچ پر نیوزی لینڈکی وزيراعظم کا مسلم کمیونٹی سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم سیاہ کپڑوں میں ملبوس ہوکرمسلم خواتین کوگلےلگاکرتسلی دیتی رہیں، کالا دوپٹہ اوڑھ کر متاثرین کے غم میں شریک ہوئیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کا عکاس نہیں۔

مساجد پر دہشت گردحملوں کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اسلحہ رکھنے کے قوانین کوتبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث شخص کےپاس بندوق کالائسنس تھا،اسلحہ رکھنےسےمتعلق قوانین تبدیل کردیئےجائیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ 2005،2012اور2017میں بھی گن قوانین تبدیل کرنےکی کوشش کی گئی تھی،اب وقت آگیاہےکہ گن قوانین تبدیل کیےجائیں۔

تازہ ترین