• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار نے بزرگ کو گود میں اٹھاکر سڑک پار کرادی


یوں تو ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینا ہے۔

لیکن بعض اوقات یہی اہلکار ایسے کام کرتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں۔

جی ہاں، یہ مناظر چین کے شہر Ma'anshanمیں دیکھے گئے جب ایک بزرگ خاتون سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

 اس دوران وہاں موجود ٹریفک کنٹرول کرتے پولیس اہلکار نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ان بزرگ خاتون کا ہاتھ تھام کر سڑک پار کروانے کی کوشش کی۔

مگر جب اس نے دیکھا کہ بزرگ خاتون کو چلنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو انہیں اپنی گود میں اٹھاکر سڑک پار کروادی۔

یوں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے پولیس اہلکار کے اقدام کو جس نے دیکھا وہ سراہے بغیر رہ نہ سکا۔

تازہ ترین