قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، حکومت بدترین غفلت کامظاہرہ کررہی ہے، نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دارحکومت اوروزیراعظم ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےلیےجو مراعات منظورکی گئی ہیں وہ سمجھ سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی وزارت اعلیٰ کےدس سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی، بطور وزیراعلیٰ سرکاری مراعات نہیں لیں، طبی اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے اور ذاتی گاڑی استعمال کی۔