• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو افواج کے ساتھ آئے تھے،اگر واپس گئے تو ساتھ ہی واپس جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ نیٹو اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا اولین دن سے ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں ایک ساتھ آئے تھے، افغانستان میں اپنی موجودگی سے متعلق بھی مشاورت سے کام کریں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ اگر ہم واپس جائیں گے تو ساتھ ہی جائیں گے، افغانستان اور ہم سب کے امن اور سلامتی کے لیے ہم ساتھ ہیں۔

تازہ ترین