• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا: موٹر شومیں نئے ماڈلز کی لگژری گاڑیاں


جنوبی افریقا کے دار الحکومت کیپ ٹاؤن میں تیسرے سالانہ موٹر شو کاشاندار انعقاد کیا گیا۔

رواں سال موٹر شو میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کیے۔

مقامی کلب منعقد ہونے والے اس موٹر شو کے دوران عام گاڑیوں کے علاوہ چمچماتی لگژری گاڑیاں،کانسیپٹ کارز،بائیکس اور اسپورٹس کاریں بھی پیش کی گئیں جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

2روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین