• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد پر فائرنگ، ایمپائر اسٹیٹ کی روشنیاں بجھادی گئیں


کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں ایمپائر اسٹیٹ اور ماسکو ٹاور اندھیرے میں ڈوب گئے۔

گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے ہولناک واقعے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی یاداور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی روشنیاں بجھا دیں جبکہ ماسکو میں بھیOstankinoٹاور کی روشنیاں بجھادی گئیں۔

واضح رہے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی کے اس واقعے میں 50مسلمان شہید اور 40سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

تازہ ترین