آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12؍رجب المرجب 1440ھ20؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کی فیملیز کے لیے ویزادرخواست بھیجنے کا طریقہ بتا دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ نیوزی لینڈ کےلیے ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ درخواست نمبر اور پاسپورٹ کی اسکین کاپی پاکستانی قونصل جنرل کو بھجوائیں ۔

دفتر خارجہ کے مطابق ویزا درخواست نمبراورپاسپورٹ کی اسکین کاپی وٹس ایپ کی جاسکتی ہے۔

دفتر خارجہ نے درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ کا لنک بھی دیا ہے، http://immigration.govt.nz/new-zealand

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ درخواست نمبراور پاسپورٹ کی اسکین کاپی [email protected] پر بھجوائیں۔

ویزہ درخواست نمبراورپاسپورٹ کی اسکین کاپی 03428200200 پروٹس ایپ کی جاسکتی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں