• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سانحہ کرائسٹ چرچ: شہداء کے اہلخانہ کیلیے ویزا درخواست کا طریقہ

دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کی فیملیز کے لیے ویزادرخواست بھیجنے کا طریقہ بتا دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ نیوزی لینڈ کےلیے ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ درخواست نمبر اور پاسپورٹ کی اسکین کاپی پاکستانی قونصل جنرل کو بھجوائیں ۔

دفتر خارجہ کے مطابق ویزا درخواست نمبراورپاسپورٹ کی اسکین کاپی وٹس ایپ کی جاسکتی ہے۔

دفتر خارجہ نے درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ کا لنک بھی دیا ہے، http://immigration.govt.nz/new-zealand

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ درخواست نمبراور پاسپورٹ کی اسکین کاپی moin@fudda.org پر بھجوائیں۔

ویزہ درخواست نمبراورپاسپورٹ کی اسکین کاپی 03428200200 پروٹس ایپ کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین