• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ

لندن ( نیوز ڈیسک ) سینئر ٹوری رکن پارلیمنٹ نک بولز نے بریگزٹ پر گرماگرم بحث اور اگلے انتخابات میں امیدوار نہ بنانے کی تحریک کے پیش نظر مقامی کنزرویٹیو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انڈی پینڈنٹ کے مطابق سابق وزیر نے گرانتھم اینڈ اسٹامفورڈ کنزرویٹیو ایسوسی ایشن کو بتایا کہ وہ ’’ فوری طور پر مستعفی‘‘ ہو رہے ہیں لیکن اگر پیشکش کی گئی تو ویسٹ منسٹر پر کنزرویٹیو وہپ کی حیثیت سے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ ان کے استعفیٰ سے پارٹی میں عدم اتحاد ظاہر ہوتا ہے جس کا مظاہرہ 188 ٹوری ارکان بشمول کابینہ کے آٹھ وزرا کی جانب سے برطانیہ کی ای یو سے علیحدگی میں تاخیر کرنے کیلئے مسز مے کی حکمت عملی کی حمایت سے انکار کے ایک ہفتہ بعد سامنے آیا۔ وزیر اعظم منگل کے روز اپنی ڈیل کی 149 ووٹوں جبکہ جنوری میں 230 ووٹوں سے شکست کے بعد اگلے ہفتہ ہائوس آف کامنز کے ذریعے اپنی بریگزٹ ڈیل کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی۔ واضح رہے کہ مسٹر بولز سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے قریبی ساتھی تھے جنہوں نے 2016 کے ریفرنڈم میں بھی حمایت جاری رکھی جبکہ وہ یورپین یونین کے ساتھ ایک کسٹمز یونین اور سنگل مارکیٹ برقرار رکھنے کے حامی تھے۔

تازہ ترین