• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ مسجد حملہ، دہشت گرد کی عدالت پیشی پر عوام کا ہجوم

لندن (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی عدالت میں پیشی کے دوران فائرنگ سے ہلاکتوں پر سوگوار ایک شخص چاقو لے کر اسے مارنے کیلئے عدالت پہنچ گیا اور اس نے کمرہ عدالت میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کی عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر ایک ہجوم جمع ہوگیا تھا اور ایک شخص نے ملزم پر خنجر سے وار کرنے کی دھمکی دی لیکن پولیس نے اسے روک لیا، عدالت کے باہر جمع ہجوم میں سے ایک شخص نے ایک رپورٹر کو چاقو دکھایا اور بتایا کہ اس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو قتل کیا جاسکتا ہے۔ کرائسٹ چرچ میں اس المناک حملے کی لائیو ویڈیو 17 منٹ تک دکھائی گئی تھی اور اطلاع یہ بھی ہے کہ ملزم کی فیملی نے اس قتل عام پر پولیس سے رجوع کیا تھا، سڈنی کے پولیس کمشنر مک فولر نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ میری اطلاع کے مطابق اس واردات کے بعد ملزم کی فیملی نے پولیس سے رجوع کیا تھا، ملزم کی ماں لارنس میں واقع اس کے گھر کی دیکھ بھال کیلئے رہ گئی ہے۔ کمشنر دوسرے سینئر پولیس افسران کے ساتھ آسٹریلیا کی امام کونسل کے ارکان سے ملاقات میں شریک ہوں گے۔ نیوز ی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے تصدیق کی ہے کہ کرائسٹ چرچ ہسپتال میں زیر علاج 36 افراد کی حالت نازک ہے۔ ایک 5 سالہ بچے کوبھی آکلینڈ کے سٹارشپ ہسپتال لایا گیا تھا۔

تازہ ترین