• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا ء کی یاد میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور ایفل ٹاورکی لائٹس بند

لندن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والوں سے یاد اور اظہار ہمدردی کیلئے نیویارک سٹی میں امپائر سٹیٹ بلڈنگ میں شام کو تمام لائٹس بند کر دی گئیں اور سوگ کے طور پر بلیک آئوٹ کیا گیا۔ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے 49 افراد اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے یہ ایک بڑا سمبل تھا۔ اس کی تقلید کرتے ہوئے پیرس کے ایفل ٹاور کی تمام روشنیاں گل کر دی گئیں۔ آفیشل امپائر سٹیٹ ٹوئیٹر اکائونٹ پر یہ لکھا گیا کہ کرائسٹ چرچ کے واقعے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شام کو بلڈنگ کی تمام لائٹس بند رہیں گی۔ ایفل ٹاور کی روشنیاں بھی بند کی گئی تھیں۔ کئی دوسرے ممالک میں بھی اسی طرح سے سوگ اور اظہار ہمدردی و یک جہتی منایا گیا۔ اوٹاوا کے پیس ٹاور پر کینیڈا کا قومی پرچم سر نگوں کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کی سڈنی ہاربر برج پر بھی سوگ میں ایفل ٹاور اور امپائر سٹیٹ کی تقلید کی گئی۔

تازہ ترین