• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے شام سےداعشی جنگجوؤں کے 5بچے واپس لے لئے

پیرس (این این آئی) فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے شمال مشرقی شام میں موجود داعشی جنگجوؤں کے 5 بچوں کو واپس لے لیا ہے۔ ان بچوں کے والدین یا تو مارے گئے ہیں یا وہ بچوں سے جدا ہوچکے ہیں۔ ان بچوں کی عمریں پانچ سال یا اس سے کم ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق واپس لئے گئے پانچوں بچوں کا طبی اور نفسیاتی معائنہ کیا جائے گا۔ انہیں فرانس کے جوڈیشل حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شام سے پانچوں بچوں کو فرانسیسی فوج کے ایک خصوصی طیارے پر پیرس پہنچایا گیا۔
تازہ ترین