• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں بھی فضا سوگوار، سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کیلئے عائیہ اجتماعات

پیرس( رضا چوہدری ) نیوزی لینڈ کےشہر کرائسٹ چرچ کے سانحہ کے باعث فرانس بھر کی بھی فضا سوگور ہو گئی ہے۔ سرکاری طور پر صدر ایمانوئیل میکرون اور، وزیراعظم فیلپ کی طرف سے واقعہ کی مذمت کی گئی جبکہ تمام مساجد میں نیوزی لینڈ کے کے سانحہ پر سخت افسوس اور مرحومین کیلئے دعائیہ اجتماعات کاانعقاد کیا گیا فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےرہنما ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ صدر پی پی پی یورپ، چوہدری تاج الدین سکھیرا ن لیگ فرانس ، راجہ محمد اقبال ، ایم مغل ، ن لیگ کے راحیل بٹ ، ، کشمیر ی رہنما نعیم چوہدری ، تحریک انصاف کے چوہدری افضال ڈھل ،کشمیری رہنما زاہد ہاشمی ادارہ منہاج القران کے چوہدری محمد اعظم نے سانحہ نیوزی لینڈ کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں لہٰذان کو روکنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے جبکہ حکومت فرانس کی ہدیت پر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں ایفل ٹاور روشنیوں کوگل کر دیا گیا، واضح رہے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے اس واقعے میں50 مسلمان شہید اور 48زخمی ہوئے جبکہ شہداء میں 6پاکستانی شامل ہیں اور چار زپاکستانی زخمی بھی ہوئے اوراب تک اطلاعات کے مطابق دو پاکستانی لاپتہ ہیں۔
تازہ ترین