• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیںہے، ظہیر پرویز خان

اوسلو(پ ر) ناروے میں سماجی تنظیم ’’سکون‘‘ کے زیر اہتمام ایک چیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میںگردو نواح سے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز حافظ محمد اسلم حق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اداکار حمزہ علی عباسی اور چیئرمین اخوت یونیورسٹی ڈاکٹر امجد ثاقب تھے۔ تقریب کی صدارت سکون کے چیئرمین شاہد جمیل نے کی۔ تقریب میں سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان، سویڈین سے سبرینہ خان، پروفیسر تھُورَن سجاداورسیاسی رہنما ناصر احمد نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکون فلاح انسانیت کے لیے عظیم خدمات سرانجام دے رہی ہے اور انسانیت کی خدمت سے بہتر اور کوئی کام ہو نہیں سکتا۔ شاہد جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکون کئی برسوں سے معذور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کر رہی ہے اور اس سال سے یہ تنظیم معذور افراد کے لیے روزگار سکیم شروع کرنے جا رہی ہے تاکہ معاشرہ ان کو نظر انداز نہ کرے اور معذوری کے سبب دوسرے انسانوں سے کم تر نہ سمجھے بلکہ ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ بھی معاشرے کا حصہ بن کر ایک مثبت کردار ادا کر سکیں۔ حمزہ علی عباسی نے سکون کی ٹیم کو خوبصورت ایونٹ آرگنائز کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ سکون کو سپورٹ کرنے کے لیے چیئرمین اخوت یونیورسٹی ڈاکٹر امجد ثاقب بھی موجود ہیں اور دونوں مل کر فلاح انسانیت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت پاکستان میں اب تک 23 لاکھ گھرانوں میں اربوں روپے سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے۔ تقریب سے اوسلو سٹی کونسل کے ممبر ناصر احمد، ڈاکٹرسبرینہ خان، نوید ظفر، پروفیسر تُھورن سجاد اور چوہدری شمعون نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض شاہ رخ سہیل اورنیہا اکرام نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا ۔
تازہ ترین