• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامک ریلیف:باڈی گارڈ اورفور ویڈنگ کا ملاپ،63ملین پونڈ جمع

لندن( پی اے )فور ویڈنگ اور ایک فنرل کے اداکار گزشتہ 25سال میں پہلی مرتبہ یکجا ہوئےان کے ملاپ سے کامک ریلیف فنڈز کیلئے 63ملین پونڈ جمع ہوگئے۔روون اٹکنسن وقار کی حیثیت سے واپس آئے اس دفعہ وہ کیری اورچارلس کی بیٹی کی تقریب کے شہہ بالا تھے جبکہ مرنڈا کاکردار للہ جیمز نے ادا کیا،یہ فیونا کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں نظر آئے ، اس شو میں کیلی ہاوز کی واپسی باڈی گارڈ کی حیثیت سے ہوئی،فور ویڈنگ اسکیچ ون ریڈ نوز اورایک شادی میں آسکر ایوارڈ یافتہ الیشیا وکنڈر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دانش گرل کے کردار پر آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی وکنڈر اس شو میں مرنڈا کی نئی اہلیہ بنی تھیں،سام سمتھ اس مختصر فلم میں شادی پر گانا گانے والے کی حیثیت سے پیش ہوئے ۔فور ویڈنگز میں اس طرح کے بہت سے مزاحیہ کردار شامل تھے۔
تازہ ترین