• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں بارش اور اولے متعدد پروازیں منسوخ

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تیز ہوائوں، بارش اور گالف بال سائز کے اولے گرے، جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں اور بارشیں پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڈنی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے، کچھ علاقوں میں 90ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے ساتھ برستے اولوں سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، ٹرینیں اور متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، بارش کے بعد ہزاروں گھروں کی بجلی بھی غائب ہوگئی۔محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں اور بارشیں پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
تازہ ترین