• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) نیوزی لینڈ میں جمعہ کی نماز کے دوران دہشت گردوں نے50سے زائد مرد و خواتین اور بچوں کو شہید کردیا۔ نیدر لینڈ میں مقیم مسلم کمیونٹی نے اس المناک واقعہ پر گہرے رنج وال کا اظہار کیا اور پُرزور مذمت کی۔ حسینی مشن نیدر لینڈ کے خطیب مولانا زندہ حسین نے مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا ایک ناقابل برداشت رویہ ہے، اس وقت دنیا ایک گلوبل ولیج ہے مذاہب کا تصادم کسی صورت میں قابل برداشت نہیں۔ پاکستانی بزنس فورم نیدر لینڈ، پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن دی ہیگ، پاکستان اسلامک سینٹر دی ہیگ کشمیر پیس فورم و دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں ے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس واقعہ سے مسلم کمیونٹی کو دھچکہ لگا ہے۔ نیدر لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی اس اندوہناک واقعہ کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہے۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ نے یورپی ممالک میں مقیم مسلم کمیونٹی کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔
تازہ ترین