• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری میں پولیس نے تمام مساجد کی سیکورٹی بڑھا دی

بری( خورشید حمید) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ پر دنیا بھر کی طرح گریٹر مانچسٹر کی مسلمان کمیونٹی جہاں اس درد ناک سانحہ کی پُرزور مذمت کرتی ہے۔ بری کی تمام مساجد کی پولیس سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مقامی پولیس نےمساجد انتظامیہ اور کمیونٹی رہنمائوں کو پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے مساجد کے باہر سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے بری نارتھ سے ایم پی JAMES FIRTH نے کونسلرز اور مسلمان رہنمائوں کے ہمراہ خضرا مسجد اور قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر کا نماز جمعہ کے موقع پر دورہ کیا۔انہوں نے نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ کرائسٹ چرچ واقعہ پر تمام مسلمان کمیونٹی کی طرح ان کا دل بھی دکھی ہے غم اور افسوس کی اس گھڑی میں وہ اپنے مسلمان کمیونٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم سب کو مل کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناام بنانا ہوگا تمام کمیونٹیز متحدہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر کونسلر تیمور طارق ، کونسلر خالد حسین اور دیگر افراد کاکہناتھا کہ دہشت گرد نے جس طرح نہتے نمازیوں کو شہید کیا ہے اس پر نہ صرف مسلمان بلکہ انسانیت کا درد رکھنے والا ہر شخص افسردہ ہے خدا کرے دوبارہ ایسا دن نہ دیکھنا پڑے۔ کونسلر تیمور طارق کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی کا ایک بد ترین واقعہ ہے اگر یہی واقعہ کو مسلمان کرتا تو میڈیا او ر عالمی برادری اسے دہشت گرد کہتی لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تک میڈیا اسے Shotterکہہ کر پکار رہا ہے ،میڈیا کو یہ دوہرا معیار بدلنے کی ضرورت ہے، ایسے واقعات مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو کمزور نہیں کرسکتے بلکہ مزید متحد کرتے ہیں ۔دنیا بھر میں مسلمان دہشت گردی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، مغربی میڈیا مسلمانوں اور اسلام کے متعلق منفی پروپیگنڈا کرکے ایسے واقعات کی راہ ہموار کررہا ہے۔
تازہ ترین