• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں اختتام ہفتہ ایک بار پھر برفباری کاامکان

لندن( نیوز ڈیسک) برطانوی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ برطانیہ میں اختتام ہفتہ ایک دفعہ پھر برفباری کاامکان ہے، اور اگلا ہفتہ موسم سرما کاآخری ہفتہ ثابت ہوسکتا ہے ۔پیشگوئی کے مطابق 65میل فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے کم وبیش پورے انگلینڈ اورویلز میں تیز ہوائوں کیلئے زرد وارننگ جاری کی ہے،جبکہ شمال مغربی انگلینڈ کے بعض حصوں میں طوفان گاریتھ کے سبب شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ برطانوی شہریوں کو متنبہ کیاگیاہے کہ 60سے65 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے سبب صبح کو6 بجے سے ایک بجے کے دوران سفر میں خلل پڑسکتاہے۔ انگلینڈ اورسکاٹ لینڈ کے مغربی اورشمالی علاقوں کیلئے سیلاب سے چوکسی کی درجنوں وارننگز جاری کی گئی ہیں، طوفان گاریتھ کی 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں اور تیز بارش کے بعد موسم بھیگا بھیگا رہنے کاامکان ہے۔ جبکہ جمعرات کو مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بہت سے مقامات پر دھوپ اور تیز ہوائوں کی ملی جلی صورت حال رہے گی،تاہم دن کے وقت صورت ھال بتدریج معمول پر آجائے گی۔ہفتہ کو موسم کے اثرات اتوار کو بھی محسوس کئے جائیں گے اتوار کو دھوپ نکلنے اوراس کے ساتھ ہی بارش ہونے کابھی امکان ہے۔ جبکہ پیر کو موسم خشک رہے گا۔منگل کو شمال کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی ،شمال مغرب میں بھیگا بھیگا رہے گا اورتیز ہوائیں چلتی رہیں گی،جبکہ جنوب اور جنوب مشرق میں موسم انتہائی خشک رہے گا۔
تازہ ترین