• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت سخی سلطان باہوؒ کا عرس آج نوٹنگھم میں ہوگا

نوٹنگھم (نمائندہ جنگ) جامع حضرت سخی سلطان باہو ٹرسٹ برطانیہ کے زیراہتمام سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہوؒ کا عرس نوٹنگھم میں آج منعقد ہورہا ہے، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری کی صدارت اور صاحبزادہ پیر سلطان نیاز الحسن قادری کی سرپرستی میں ہونے والی اس عرس تقریب میں نیوزی لینڈ میں ہونے والی بدترین دہشت گردی کے بارے میں خصوصی خطابات ہوں گے۔ بعداز نماز ظہر اس محفل کا آغاز ہوگا، جس میں برطانیہ بھر سے آستانہ عالیہ حضرت سخی سلطان باہوؒ جھنگ کے مریدوں، زائرین، عقیدت مندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں فرزندان اسلام شرکت کریں گے۔ برمنگھم سے حاجی منیر عاصم چوہدری، چوہدری عثمان سندھو، چوہدری احمد رضا کی نگرانی میں جملہ انتظامات سرانجام دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کی2مختلف مساجد پر حملوں کے خلاف لائحہ عمل اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے عرس کی تقریب کو نیوزی لینڈ دہشت گردی کے خلاف اظہار مذت اور شہدا اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منسوب کردیا ہے۔ عرس تقریب سے کثیر تعداد میں علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔
تازہ ترین