آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12؍رجب المرجب 1440ھ20؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن







کراچی میں شارع فیصل پر ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پر تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، دو اسنارکل اور فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھائی گئی۔ 

شارع فیصل پر واقعہ ایف ٹی سی بلڈنگ کی چھٹی منزل پر رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے عمارت کی پانچویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ایک اسنارکل اور فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے  آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق رات کے اوقات اور اتوار کی شب ہونے کے باعث عمارت میں لوگ موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق بلڈنگ میں مختلف دفاتر موجود تھے اور وہاں سے شیشے ٹوٹنے کی آوازیں آرہی تھیں۔

ریسکیو عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث بعد میں مزید فائر ٹینڈر طلب کیے گئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں