• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلساز گروہ کے 4کارندےگرفتار، 15رکشا، 50سے زائد انجن برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گارڈن پولیس نے جعل ساز گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کر کے 15رکشے 50سے زائد انجن و دیگر سامان برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس نے کلاکوٹ کے علاقے لیاری میں کارروائی کرتے ہو ئے 4ملزمان عامر،فیصل ،عبدالصمد ،مرسلین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15رکشے ،51رکشوں کے انجن ،24گیس کے سلنڈر،ٹائر اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق جعل ساز گروہ سے ہے جو کہ شہریوں سے رکشے کرائے پر لینے کے بعد کمپنیوں میں لگوانے کا وعدہ کر تا تھا بعدازاں ان کو کھول کر تمام پارٹس فروخت کر دیتا تھا پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان رکشوں کی چوری میں بھی ملوث ہیں جن کا سامان نکال کر فروخت کیا جاتا تھا ،پولیس نے کہا کہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین