• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہائوس کراچی میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ملاقات کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں صدر مملکت نے بتایا ہے کہ حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں،حافظ نعیم نے کہا کہ صدر مملکت سے نیوزی لینڈ میں رونما ہونے والے واقعے اور کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات ہوئی ہے،اسکے علاوہ صدرمملکت کو مشورہ دیا ہے کہ کے فور، گرین لائن اور دیگر منصوبوں کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

تازہ ترین