• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کو اسلحے کی فراہمی کا مقدمہ،ہوم سیکریٹری کو پھر نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دہشتگردوں کو اسلحہ، گولیاں اور لائسنس فراہم کرنے سے متعلق ڈی ایس پی ایف ایس ایل کی رپورٹ پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اعتراض اور اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایس پی اے وی سی سی کو ذاتی طور پر رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے مقدمہ کی سماعت پر ضمانت پر رہا ملزمان ،تفتیشی افسر، ڈی ایس پیز صدر، پریڈی اور ایف ایس ایل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ہوم سیکریٹری کو ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسلحہ ایکٹ 4 اے پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی رپورٹ پیش کریں،جبکہ ایس ڈی پی او صدر کنور آصف اسلحہ ڈیلرز کے کوائف سے متعلق رپورٹ پیش کریں، رپورٹ میں کہا گیا کہ کبھی ڈیلر نے ہمیں خالی خول ریکارڈ کے لیئے نہیں بھیجے،نہ ہی کبھی اعلی حکام کی طرف سے ایسے احکامات موصول ہوئے،عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی،چالان میں کہا گیا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلرز کی مدد سے شہر میں دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔
تازہ ترین