• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے لاوارث ملنے والا کم سن بچہ والدین کے حوالے کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کلفٹن پولیس نے والدین کو تلاش کرکے لاوارث ملنے والے کم سن بچے کو ان کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام ڈیفنس کے شہریوں نے کالا پل کے قریب سے ملنے والے کمسن لاوارث بچے کو ایس ایچ او کلفٹن خالد ندیم بیگ کے حوالے کیا تھا، پولیس کے مطابق قیوم آباد میں رہائش پذیر بچے کے والد عارف اور اہلیہ کلفٹن تھانے پہنچے جہاں پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد بچےکو ان کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین