• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمت علی رندھاوا قتل کیس،164 کا بیان قلمبند کرنے والےمجسٹریٹ کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مقتول صحافی ولی خان بابر کے وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل کیس میں 164 کا بیان قلمبند کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی،قبل ازیں سماعت پرایم کیو ایم یونٹ 178 کے کارکن کاظم عباس رضوی اور نعمان کو پیش کیا گیا،ملزم کاظم عباس کے وکیل جاوید چھتاری نے مجسٹریٹ کے بیان پر جرح کی،جرح کے دوران مجسٹریٹ آصف احمد نے بتایا کہ میں نے ملزم کا 164 کا بیان نہیں لیا،جس پرعدالت نے 164 کا بیان قلمبند کرنے والے مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے مقدمہ میں ایم کیو ایم کے 3 مفرور دہشت گردوں کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے رکھا ہے،مفرور ملزمان میں عزیز اللہ، عبداللہ عرف دانش، غفران عرف سندھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان نے ستمبر 2013 میں نارتھ ناظم آباد میں نعمت علی رندھاوا کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ فائرنگ سے مقتول کا بیٹا توقیر رندھاوا بھی زخمی ہوا۔
تازہ ترین