• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ واپسی اور میدان آباد ہوں گے، شہر یار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس آئے گی،میدان دوبارہ آباد ہوں گے آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے تمام میچ پاکستانی گراونڈز پر ہوں گے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔وہ ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل اسٹیدیم کا دورہ کیا ہے۔کراچی کی رونقیں لوٹ رہی ہیں رونقیں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل کا فائنل خوشیاں بکھیر دے گا۔

تازہ ترین