• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح الحق جیسے کھلاڑی کی جگہ آسانی سے پر نہیں کی جاسکتی، جونز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔مصباح الحق نے اپنی سابقہ ٹیم کے خلاف پشاور زلمی کی پلاننگ میں اہم کردار ادا کیا۔وہ ان فٹ ہوکر ایلیمنیٹر میں شریک نہیں ہوئے تھے اسلام آباد کے ہیڈ کوچ اور آسٹریلوی ڈین جونز کا کہنا ہے کہ مصباح الحق لیجنڈ ہیں۔ان جیسے کھلاڑی کی جگہ آسانی سے پر نہیں کی جاسکتی۔ہم انہیں ٹیم میں کوئی اور رول دینا چاہتے تھے ان کے ارادے کچھ اور تھے۔مصباح الحق نے گذشتہ سال بھی کپتانی نہیں کی تھی گذشتہ سال ہمارے کپتان جے پی ڈومینی تھے۔فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ مصباح الحق لینجڈ ہیں ان کا ڈریسنگ روم میں ہونا ہمارے لئے اہم ہے۔مصباح نے اسلام آباد اور دیگر ٹیموں کے خلاف ہماری پلاننگ میں اہم کردار کیا تھا۔مصباح تین سال اسلام آباد سے کھیل چکے تھے اس لئے انہوں نے اپنے تجربات کو ہم سے شیئر کیا۔جس سے ہمیں فائدہ ملا۔

تازہ ترین