• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونز ،آصف علی کی بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ، پریس کانفرنس چھوڑ دی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام آبادیونائیٹیڈکے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ اسٹار ڈین جونز ،آصف علی کی بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور روتے ہوئے انہوں نے ہچکیوں کے ساتھ پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ دی۔ڈین جونز نے کہا کہ دبئی میں میں نے ایک صحافی کے ساتھ اس لئے تلخی اختیار کی تھی کیوں کہ آصف علی کی بیٹی سخت بیمار ہے اس کے لئے وہ اپ سیٹ تھے۔ آصف علی کی بیٹی کینسر کے موذی مرض کا شکار ہے، اس کے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے باوجود کرکٹر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل میچوں میں شرکت کرتے رہے، متحدہ عراب امارات میں پی ایس ایل مقابلوں کے دوران بھی بیٹی کیلیے فکرمند رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے بیٹی کی بیماری کے بارے میں گذشتہ سال سے سن رہے ہیں،اسپتال سے بھی کوئی اچھی خبریں نہیں آ رہی ہے، اس کے باوجود آصف علی میدان میں اپنی افادیت ثابت کرنے کیلیے کوشاں رہتے ہیں، ان کے حوصلے کی داد دینا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اوقات شائقین کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ کھلاڑی اپنی ذاتی تکالیف کو پس پشت ڈال کر میدان میں ان کو تفریح فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہوتے ہیں۔

تازہ ترین