آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات13؍رجب المرجب 1440ھ 21؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


زمبابوے میں سمندری طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکام کے مطابق 71 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں، جن کو ریسکیو ذرائع تلاش کررہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ طوفان کے باعث مشرقی صوبے میں کئی پل بہہ گئے اور گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق سمندر طوفان آئیدائی نے جمعے کو وسطی موزمبیق میں بھی تباہی مچائی تھی، موزمبیق میں طوفان کے دوران مختلف واقعات میں لگ بھگ 87 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اسی طوفان کے باعث ملاوی میں بھی تقریباً 56 افراد ہلاک ہوئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں