• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹن مارکیٹ، گزشتہ ہفتے روئی کے بھائو میں اضافے کا رجحان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھائو میں اضافہ کا رجحان رہا۔سندھ و پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 7000 تا 9000 روپے رہا جبکہ پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 2800 تا 3600 روپے رہا۔ جبکہ بلوچستان میں روئی کا بھائو 7800 تا 8100 روپے پھٹی جو قلیل مقدار میں دستیاب ہے کا بھائو 3200 تا 3600 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 8700 روپے کے بھائو پر بند کیا۔مقامی طور پر ٹیکسٹائل مصنوعات اور کاٹن کاٹن یارن کی مانگ اور بھائو میں اضافہ ہوا ہے لیکن ادائیگی بہت دیر میں کی جاتی ہے جس کے باعث مارکیٹوں میں مالی بحران ہے۔

تازہ ترین