• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید 20 پیسے بڑھ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو امریکی ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.80روپے سے بڑھ کر 139.00روپے اورقیمت فروخت 139.30روپے سے بڑھ کر 139.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 10پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قیمت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.40روپے سے بڑھ کر156.50روپے اورقیمت فروخت 158.20روپے سے بڑھ کر 158.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 183.00روپے سے بڑھ کر 183.50روپے اورقیمت فروخت 184.80روپے سے بڑھ کر 185.50روپے ہوگئی۔

تازہ ترین