• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کیخلاف پیلی جیکٹ مہم میں شرکاء کا پرتشدد مظاہرہ، 95 افراد گرفتار

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس میں صدر ایمانیول ماکغوں کی اقتصادی پالیسوں کے خلاف ’’پیلی جیکٹ ‘‘ مہم اٹھارویں ہفتے بھی داخل ہو گئے اس ہفتے مظاہروں اور پر تشدد واقعات میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا،’’پیلی جیکٹ‘‘ کے مظاہرین نے شانزے لیز ے سمیت اہم مقامات پر عمارات ،دکانوں کو آگ لگائی، شانزے لیزے پر واقع معروف فوکے پر مظاہرین کا حملہ مختلف دکانوں میں موجود افراد اندر محصور ہو کر رہ گئے، پیرس پولیس نے 95 افراد کو شناخت ظاہر نہ کرنے پر حراست میں لے لیا،پولیس کی بھاری نفری اہم مقامات پر پر تشدد واقعات روکنے کےلئے تعینات تھی، حکومت ’’پیلی جیکٹ‘‘ مہم کو روکنے کےلئے سخت قانون سازی کے ساتھ میئر بلا کر ڈیپٹ کرنے میں مصروف ہیں ،سیاسی ماہرین کے مطابق ’’پیلی جیکٹ‘‘ مہم جو ہر ہفتے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کرتے ہیں، 18ویں ہفتے میں داخل ہونے سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے ،تجزیہ نگاروں کی رائے کے مطابق سخت قانون سازی کے باوجود ’’پیلی جیکٹ‘‘کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آ سکتی ہے، جو اس ہفتے دیکھنے میں آئی، مظاہرین صدر ایمانیول ماکغوں کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کےلئے ان کی مہم میں ایک دفعہ پھر شدید اور تشدد میں اضافہ ہو گیا ہے۔علاوہ ازیں سانحہ نیوزی لینڈ کے باعث فرانس بھر کی فضا سوگوار ، سرکاری طور پر صدر ایمانیول ماکغوں، وزیراعظم فیلپ کی طرف سے واقعے کی مذمت کی گئی ،تمام مساجد میں نیوزی لینڈ کے کے سانحہ پر سخت افسوس اور مرحومین کےلئے دعائیہ تقریبات ، فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ صدر پی پی پی یورپ، چوہدری تاج الدین سکھیرا ن لیگ فرانس ، راجہ محمد اقبال ، ایم مغل ، ن لیگ کے راحیل بٹ ، کشمیر ی رہنما نعیم چوہدری ، تحریک انصاف کے چوہدری افضال ڈھل ،کشمیری راہنما زاہد ہاشمی ادارہ منہاج القران کے چوہدری محمد اعظم نے سانحہ نیوزی لینڈ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں لہٰذا ان کو روکنے کےلئے بین المذاہب ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے جبکہ حکومت فرانس کی ہدایت پر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں ایفل ٹاور کی روشنیاں بند کر دی گئیں جس سے علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

تازہ ترین