• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مذاکرات سے پہلے ماحول سازگار بنائے، بھارتی وزیردفاع

نئی دہلی(ایجنسیاں)بھارتی وزیردفاع نرملا سیتا رامن نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان کو پہلے سرحدوں پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کو روک کر ماحول کو سازگار بناناہوگا جس کے بعد پاکستان کیساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کی فضاء کی امید کی جاسکتی ہے۔نئی دہلی میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا حامی ہے۔بھارت اتنا کمزور نہیں کہ وہ دیکھتا رہے،ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں مگر تب بھی ہم صبر سے کا م لیتے ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بات چیت کے راستے کو ہی اپنایا جائے تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔

تازہ ترین