• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی زمبابوے اور موزمبیق سمندری طوفان سے 43 افراد ہلاک، 40 لاپتہ

ماپوتو( نیوز ڈیسک) مشرقی زمبابوے اور وسطی موزمبیق میں طاقتور سمندری طوفان کی تباہی کاریوں کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ سیلابی ریلوں کے باعث زمبابوے میں چالیس افراد لاپتہ بھی ہو گئے ہیں۔ جمعے کی رات آنے والی اس قدرتی آفت کی وجہ سے ان دونوں افریقی ممالک میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ امدادی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس تباہی سے ہزاروں افراد بے گھر ہو سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق امدادی اور ریسکیو کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔  
تازہ ترین