• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی طلبہ نےشمعیں روشن کرنے کے دوران چیلسیا کلنٹن کوسانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار ٹھہرادیا

کراچی (نیوز ڈیسک)نیو یارک یونیورسٹی کے طلبہ نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی بیٹی چیلسیا کلنٹن کو نیوزی لینڈ حملہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کر تے دیکھاتو بجائے تعریف کرنے کہ ان ہی کو کرائسٹ چرچ حملوں کا ذمہ دار ٹہرادیا اور کہا کہ آپ جیسی سوچ کے لوگوں کی وجہ سے ایسے حادثات ہوتے ہیں۔واضح رہے چیلسیا کلنٹن نےایک ٹوئٹ میں الہان عمرجو کہ ایک مسلمان ڈیموکریٹ کانگریس وومین ہیں کےکسی بیان کے حوالے سے کہا تھا کہ ہمیں یہودی مخالف زبانوں کو چیلنج کرنا چاہیے۔
تازہ ترین