• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کسی بھی ملک اس وقت جائیگی جب ہمارے مطابق سیکورٹی ملے گی،بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ حملہ پر بات کرتے ہوئے کہاہے کہ اب ہم اپنی ٹیم کو کسی بھی ملک کے دورے پرصرف اس وقت بھجیں گے جب ہمیں ہمارے مطابق سیکیورٹی دی جائیگی ۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم جو نیوزی لینڈ میں کرکٹ ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے گئی تھی ہفتہ کو نیو زی لینڈ مساجد حملہ میں بال بال بچ گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی بس النور مسجد پہنچنے ہی والی تھی کہ وہاں اچانک فائرنگ شروع ہوگئی اور بنگلا دیش کی ٹیم بال بال بچ گئی ۔بنگلا دیش ٹیم ہفتہ کو ہونے والے ٹیسٹ میچ کے منسوخ ہونے کے بعد واپس اپنے وطن کیلئے روانہ ہوگئی۔
تازہ ترین