• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈدہشتگردحملے میں شوہرکوبچاتے بنگلہ دیشی خاتون شہید

کرائسٹ چرچ (جنگ نیوز) نیوزی لینڈمیں مساجد پر حملے کےدوران بنگلہ دیشی خاتون شوہرکو بچاتے شہید ہوگئی،غیر ملکی میڈیا نےاپنی رپورٹ میں بتایا کہ 42 سالہ حسنیٰ آرا پروین اس وقت گولیوں کا شکار بنیں جب وہ فائرنگ کی آواز سن کر اپنے معذور شوہرکو بچانے کیلئےپہنچیں،رپورٹ میں بنگلہ دیش کے میڈیا کا حوالہ دیتےہوئے بتایا گیا کہ حسنیٰ آرا پروین کےشوہر فریدالدین احمد معذور ہیں اور وہ ویل چیئر کےسہارے چلتے پھرتےہیں،حسنیٰ آرا پروین النورمسجد کےخواتین کےسیکشن میں نمازکی ادائیگی کیلئےموجود تھیں کہ اچانک فائرنگ ہوئی اوروہ جلدی سےمرد سیکشن میں شوہر کی حفاظت کیلئےدوڑیں،تاہم شوہر کو بچاتے ہوئے قاتل نے انہیں بھی نہ بخشا اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی وہ تو شہید ہوگئیں تاہم ان کےشوہرمحفوظ رہے۔
تازہ ترین