• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری کے ڈی اے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب )نے جعلی اکاونٹس کیس میں مزید 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار ہونے والوں میں سیکرٹری کے ڈی اے نجم زمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان پر کلفٹن میں پلاٹس ایک اہم شخصیت کے فرنٹ مین کو دینے کا الزام ہے جبکہ حسن میمن پر کمیشن کا پیسہ جعلی اکاونٹس میں جمع کرانے کا بھی الزام ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے گرفتار ملزموں کو کل اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا، نیب نے دونوں ملزموں کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

تازہ ترین