• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،سابق بیوی کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے پر سابق ایس ایس پی گرفتار

لاہور(صباح نیوز)لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اشتہاری ملزم سابق ایس ایس پی جنید ارشد کو گرفتار کر لیا۔ملزم پر اپنی سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید ارشد 2017 میں درج ہونے والے مقدمے میں مفرور تھا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ایف آئی اے کے مطابق اسی کیس میں شریک ملزم دانش احمد غنی پہلے ہی عدالت سے سزا پاچکا ہے۔واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے اشتہاری ملزم جنید ارشد کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔
تازہ ترین