• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استور، امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر دیکر مارخور کا شکار کر لیا

استور(نیٹ نیوز) امریکی شہری مسٹر جِم نے 90 ہزار امریکی ڈالر کے عوض مارخور کا شکار کیا۔سیکریٹری جنگلات آصف اللہ خان نے کہا کہ یہ اِس سیزن کا آخری شکار تھا، اِس سے پہلے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تین اور مارخور کے شکار ہوچکے تھے۔سیکریٹری نے بتایا کہ جوٹیال گلگت میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر، دوسرا بونجھی استور میں ایک لاکھ ڈالر جب کہ تیسرا حراموش گلگت میں ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں شکار ہوچکے ہیں۔آصف اللہ خان نے کہا کہ شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 20 فیصد حصہ حکومت جب کہ 80 فیصد کمیونٹی کو دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین