• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، جاپانی شہر میں ”ایک دِن جیو کے ساتھ“، (ڈمی) جاوید میانداد ”خبرناک“ کے مہمان

کراچی (جنگ نیوز) جاپان کے شہر نگویا سے ”جیونیوز“ کا خصوصی شو ”ایک دِن جیو کے ساتھ “ اتوار کی شام7 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے دوران 1939میں امریکی صدر روز ویلٹ کے زیر استعمال پہلی بلٹ پروف گاڑی کا معائنہ بھی کرایا جائے گا۔ نگویا کی عالمی شہرت یافتہ سرامک فیکٹری کا دورہ ،ایک کروڑ روپے مالیت کا ڈنر سیٹ اور دنیا کی پہلی تین پہیوں والی گاڑی سے لیکر بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی کی تاریخ بھی دکھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈائننگ ٹیبل پر تیار کیا جانے والا جاپان کا روایتی کھانا کھیپن یاکی بھی عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ سینئر صحافی سہیل وڑائچ پروگرام کے میزبان ہیں۔ ٭عالمی شہرت یافتہ کرکٹر (ڈمی) جاوید میانداد ”خبرناک“ کے مہمان بنیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 92ءکا ورلڈ کپ نہ کھیلتا تو آج موٹر وے بھی نہ ہوتی۔ عمران چاہتا تو آج میں صدر پاکستان ہوتا۔ ویسٹ انڈینز مجھے اپنا وزیر داخلہ بنانا چاہتا ہے۔ اچھے بیٹسمین پیدا کرنے ہیں تو واشنگ مشین پر پابندی لگادیں۔ اُنہوں نے التجا کی کہ کروڑوں نوکریاں دینے والے میرا بھی سوچیں۔ جعلی پبلک سروس کمیشن خبرناک کے ریڈار میں کیسے آئی یہ بھی ایک سیگمنٹ میں دکھایا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔
تازہ ترین