• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس، نامزد 4ملزمان کیخلاف فیصلہ21 مارچ تک موخر

پشاور(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان شعبہ صحافت کے طالب علم مشال خان کے قتل کیس میں نامزد 4ملزمان کیخلاف فیصلہ 21 مارچ تک موخر کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مشال ا اور ملزمان کے وکلا نے 12 مارچ منگل کو دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا کیس کا فیصلہ 16 مارچ کو سنایا جانے کا امکان تھا تاہم عدالت نے آج فیصلہ موخر کردیا ،اب 21 مارچ کو فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔عدالت گرفتار 4 ملزمان اسد کاٹلنگ ، صابر مایا ر، عارف کونسلر اور اظہار اللہ کے بیانات پہلے ہی قلمبند کر چکی ہے جبکہ46 گواہوں اور مشال کے والد کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین