گھارو (نامہ نگار) کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مرکزی لائن لیک ہوجانے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل متاثرہ لائن کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ہفتہ کی دوپہر12بجے کراچی کو یومیہ دس کروڑ گیلن پانی سپلائی کرنے والی مرکزی لائن نمبرایک میں رساؤ پیدا ہوگیاجسکے باعث پانی بڑی مقدار میں ضائع ہوکر پمپنگ اسٹیشن میں نئے تعمیر ہونے والے پمپ ہاؤس کی بلڈنگ کے اندر داخل ہونے لگا۔