• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ایان علی کیخلاف مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26مارچ تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈیوٹی جج کسٹم کورٹ راولپنڈی نے پانچ کروڑ روپے سے زائد کے امریکی ڈالرز سمگل کرنے کے الزام میں ملوث ماڈل ایان علی کیخلاف مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26مارچ تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز جب مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو استغاثہ کے تمام گواہ وقاص، محمد وسیم، مس طبیہ، شوکت علی خان، عظمٰی نفیس، یوسف مغل، منظور حسین، محمد سلیم اور نوید اقبال کسٹم کے سینئر پراسیکیوٹر محمد امین فیروز کے ہمراہ حاضر تھے لیکن جج کسٹم کورٹ کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
تازہ ترین