• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت ضرور ہے لیکن لوگوں کی چیخیں نہیں نکلیں گی، وزیرخزانہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں نہیں نکلیں گی، میرے بیان کو توڑمروڑ کر بیان کیا گیا، میں نے کب کہا تھا کہ مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عوام کی چیخیں نکلیں گی، متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملے گا، چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں، آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں،بلال نے مجھے جو چاہے کہیں لیکن پاکستان کو کچھ نہ کہیں، ہم آئی ایم کے قریب نہیں بلکہ آئی ایم ایف ہمارے قریب آرہا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیرخزانہ نے کھلی کچہری میں اظہار خیال اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں مہنگائی کے طوفان اور عوام کی چیخیں نکالنے کی بات نہیں کی، ایک ادارے نے میرے حوالے سے غلط بیان چلایا، نوٹس بھجواسکتا ہوں ، انہوں نے کہاکہ شکر ہے بلاول نے مجھے پڑھا لکھا جاہل کہا ہے، میں نے اس بات پر اعتراض اٹھایا تھا کہ بلاول کے بیانیے کو بھارت ہمارے خلاف ہی استعمال کریگا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں، ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑا کام ہے جو فیکس ٹیکس کا نظام لایاجائے، اسمبلی میں اس کو پیش کر دیا گیا ہے، حماد اظہر کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو مارچ تک مکمل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ میٹر کا مسئلہ بہت عام ہے، اسلام آباد کو ایسے ڈویلپ کیا ہے کہ زیادہ تر غیر قانونی ہے،ا۔ 

تازہ ترین