• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ایس ایل کی اختتامی تقریب اور فائنل میچ آج ”جیوسوپر“ سے براہ راست دیکھیں


کراچی (محمد ناصر) دبئی اور شارجہ کے بعد روشنیوں کے شہر کراچی میں سجنے والا پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ اپنے اختتام پر آگیا ہے۔ ”پاکستان سپر لیگ سیزن4“ کا فائنل میچ اتوار کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فائنل سے قبل شاندار میوزک کنسرٹ بھی ہوگا جس میں ملک کی اہم شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔ 


اطلاعات کے مطابق سپر لیگ کے فائنل میچ کی تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں لیکن کرکٹ کے وہ دیوانے جنہیں اِس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کیلئے ٹکٹ نہیں مل سکے وہ ہرگز پریشان نہ ہوں اور ”جیوسوپر“ پر فائنل میچ دیکھ کر مزے اُٹھائیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ نے اپنے ناظرین کیلئے پی ایس ایل کے تمام میچ براہ راست نشرکئے ۔ 

اختتامی تقریب سمیت ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ بھی ”جیوسوپر“ براہ راست نشر کرے گا۔ جیو سوپر کی ویب سائٹ www.geosuper.tv/live پر بھی ناظرین سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے کی لائیو اسٹریمنگ سے محظوظ ہوسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کون آؤٹ ہوا، کس نے سنچری بنائی اور کس نے ہیٹ رک کی کرکٹ کے متوالوں کو یہ تمام اپڈیٹس بھی واٹس ایپ الرٹس کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔

تازہ ترین