• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے نیوزی لینڈ مساجد حملوں کو دہشتگردی کہا نہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا، امریکی ٹی وی میزبان صدر پر برس پڑے ، دہشتگردی کو دہشتگردی کہے بغیر مذمت منافقت ہے ، اینڈرسن

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں کو دہشتگرد نہ کہنے پر معروف امریکی میزبان اور صحافی اینڈر سن کوپر ٹرمپ پرس برس پڑے ،ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نےسفید فام قوم پرستی کو دنیا کیلئے خطرہ قرار نہیں دیا ، مسلمانوں سے اظہار یکجہتی بھی نہیں کیا ، اپنے پروگرام میں انہوں نے ایک صحافی کے سوال کا حوالہ دیا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ سفید فام قوم پرستی کو دنیا کے امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں؟اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں سمجھتا جو نیو زی لینڈ میں ہوا شاید ایسا ہومجھے علم نہیں، امریکی ٹی وی سی این این کے پروگرام میں میزبان اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کو دہشتگردی نہیں کہا ، نہ مسلمانوں کا نام لیا ، نہ یہ کہا کہ امریکا مسلمان برادری کیساتھ کھڑا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے سین برنینڈینو حملے کو فوری طور پر انتہا پسند اسلامی دہشتگردی قرار دیا تھا ، اسکے بعد مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا ، دہشتگردی کو دہشتگردی کہے بغیر مذمت منافقت ہے، حملے کو دہشتگردی نہ قرار دینا جاں بحق مسلمانو ں کی توہین ہے یہ تو ایسا ہی ہے جیسے کوئی قدرتی آفت کے نتیجے میں جان کھو بیٹھا ہو۔

تازہ ترین